جونیئر ہاکی کھلاڑیوں کو پریکٹس میں رکھنے کیلئے کراچی میں تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونیئر کھلاڑیوں کو پریکٹس میں رکھنے کے لیے کراچی میں تربیتی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں پی ایچ ایف نے سلیکشن کمیٹی کی سفارش پر 31 کھلاڑیوں کو 4 جنوری کو کیمپ میں کامران اشرف کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں میں وقار علی، اکمل حسین، عادل راو، رضوان علی، معین شکیل، جنید منظور، غضنفر علی، عدیل لطیف، علی عزیز، افراز حکیم، نوید عالم، شاہ زیب خان، اویس ارشد، احمد ندیم، وقار علی، عمیر ستار، ذاکر اﷲ، عبداﷲ بابر، علی رضا، خیر اﷲ، حماد انجم، امجد علی، رانا وحید، رومان خان، ایم حسن، ریحان بٹ، مرتضٰی یعقوب، ایم ابراہیم، زین اعجاز، عمر بلال اور محمد عثمان شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کیمپ میں بلائے جانے والے کھلاڑیوں کے متعلق نہیں بتایا کہ انہیں کس ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے اکٹھا کیا گیا ہے۔