• news

آرٹ اور کلچر کا فروغ قومی خدمت ہے: سینیٹر کامران مائیکل

لاہور(پ ر)وفاقی وزیر برائے شماریات سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ آرٹ اور کلچر کا فروغ قومی خدمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے کی جانے والی شام غزل ’’خیال سے غزل تک‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں آرٹ اینڈ کلچرکو سازش کے تحت ختم کیا جارہا ہے۔ بعد ازاں معروف موسیقار اور گائیک استاد شفقت سلامت علی خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پ اعظم چشتی ، سردار بلخ شیر کھوسہ ،عفیف اشرف صدیقی، ریکٹر یونیک گروپ پروفیسر امجد علی خاں، ڈائریکٹر ایڈمن پروفیسر جہانزیب انور ملک کے علاوہ کثیر تعدادمیں لوگوں نے شرکت کی۔

ای پیپر-دی نیشن