• news

پنجاب والی بال ایسوسی ایشن جنرل کونسل کا اجلاس، سہیل تاجک صدر منتخب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب والی بال ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل اجلاس میں اگلی چار سالہ مدت کے لیے عہدیداران کا انتخاب اتفاق رائے سے کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی پولیس سہیل تاجک ایسوسی ایشن کے صدر، محمد بخش جاوید سیکرٹری جبکہ کفایت اﷲ خزانچی کے عہدہ پر بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ لاہور میں ہونے والے جنرل کونسل اجلاس میں سینئر نائب صدر کے عہدہ پر سہیل خاور میر جبکہ نائب صدور میں سردار احمد خان، عمران سعید، مہر جاوید اقبال، عبدالرحمان، میاں خلیق الزمان بودلا، رانا ابرار جیلانی، مخدوم طارق شاہ، راجہ شاہد اور محمد عرفان شامل ہیں۔ لیڈی نائب صدر میں ثریا نسرین (ایم پی اے پنجاب)، حسن مظہر حسین جوائنٹ سیکرٹری، ایسوسی ایٹ سیکرٹری مجید کھوکھر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر دس رکنی ایگزیکٹو کمیٹی بھی بنائی گئی جس کے ممبران میں مختار احمد، خضرحیات، ارشاد حسین، محمد عارف، حسنین احسان، سید عامر شاہ، عبدالستار، نصیر احمد، جبکہ خواتین ممبرز میں رابعہ نوشین اور سدرہ شامل ہیں۔ اجلاس میں پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری یعقوب (سابق آئی جی پولیس)، صدر افتخار احمد (سابق آئی جی پولیس) اور پاکستان والی بال فیڈریشن کے ایڈوائزر حاجی خالد محمود نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ 

ای پیپر-دی نیشن