لاہور آرٹس کونسل میں ڈیلی ویجز پر کام کرنیوالے 47 ملازمین مستقل کر دئیے گئے
ٍلاہور(کلچرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر لاہورآرٹس کونسل الحمرا میںڈیلی ویجزپر کام کرنے والے 47ملازمین کی ملازمت کومستقل کردیا گیا۔ اس سلسلہ میں الحمرا ہال نمبر3میں تقریب ہوئی جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطا محمد خان نے ملازمین میںمستقل تقرری کے لیٹر تقسیم کئے اور کہا کہ الحمرا نے فن وثقافت کی ترویج کے لئے اب تک جولاتعداد ترقیاتی کام کئے ہیں۔ہونے والے ملازمین نے ایگزیکٹوڈائریکٹر کیپٹن(ر)عطاء محمد خان اورڈپٹی ڈائریکٹر (ایڈمن) آفتاب احمد انصاری اور دیگر متعلقہ افسران کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔تقریب میں سابق چیئرمین عطا الحق قاسمی اور سابق ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل محمدعلی بلوچ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔واضح رہے کہ مستقل ہونے والے ملازمین میں سے(8) کا تعلق اوکاڑہ آرٹس کونسل جبکہ (39) کا تعلق لاہورآرٹس کونسل الحمرا سے ہے۔