وسیم اکرم کی ڈومیسٹک کر کٹ میں منصوبہ بندی نہ ہونے پر پی سی بی پر تنقید
لاہور(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ عمر اکمل کو میڈیا کی بجائے صرف بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے۔ ماضی کے برعکس ڈومیسٹک کرکٹ میں اب منصوبہ بندی دکھائی نہیں دیتی۔ ہمارے کرکٹ آرگنائزرز کو بھی اچانک ٹورنامنٹ کی آمد ہوتی ہے، یہ سلسلہ بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصباح اور یونس خان کے بعد پاکستان اوسط درجے کی ٹیم بن چکی ہے جبکہ ایشیز کا پاک بھارت سیریز سے کوئی موازنہ نہیں، ایشیز کو4 سے 5 ملین لوگ دیکھتے ہیں لیکن پاک بھارت میچ دیکھنے کے لئے ایک ارب انسان بے تاب ہو جاتے ہیں۔