سرمد میموریل فٹبال ٹورنامنٹ : این ٹی ڈی سی نے کوارٹر فائنل جیت لیا
مریدکے (نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت) مریدکے تیسرے آل پنجاب سرمد شہید فٹبال ٹورنامنٹ میں NTDCواپڈا نے 5-1 سے کوارٹرفائنل جیت لیا۔ ڈی ایف اے شیخوپورہ کی ٹیم صرف ایک گول کر سکی۔ NTDC کی ٹیم میچ جیت کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔ آج ٹورنامنٹ کا کوارٹرفائنل پاک افغان بلوچستان فٹبال ٹیم اور ھائزل واپڈا کے درمیان کھیلا جائیگا۔ علاوہ ازیں سرمد میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ میں پاکستان ائر فورس، پنجاب پولیس، سوئی ناردرن گیس، گیپکو، پاک افغان کلب چمن اور ہائیڈر ل واپڈا لاہور کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 7جنور ی کو دوپہر2بجے رانا تنویر حسین فٹ بال اسٹیڈیم مریدکے میں کھیلا جائے گا جس میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین، رانا افضال حسین اور رانا احمد عتیق انور مہمان خصوصی ہوں گے۔