• news
  • image

اقبال قلندر (اقبال کی نظر میں)

زیر نظرکتاب ’’اقبال قلندر: اقبال کی نظر میں‘‘ شفقت پرویز بھٹی کی تصنیف ہے ۔شاعر مشرق علامہ محمد اقبال پر اب تک سینکڑوں کتابیں تصنیف ہو چکی ہیں۔ مگر یہ کتاب ماہر اقبالیات یا پیشہ ور ادیب اور علامہ اقبال سے محبت اور عقیدت رکھنے والے شفقت پرویز بھٹی کی تحریر ہے۔ مصنف شفقت پرویز بھٹی نے ’’اقبال قلندر: اقبال کی نظر میں‘ جن عنوان پر تحریرہے ان میں اقبال کی شعریت کی شاعری، طریقیت کی شاعری، حقیقت کی شاعری، معرفت کی شاعری، خودی ، استعارے، اقبال کیا تھا اور اقبال کیو کیا بنا دیا، مقام دل، اقبال کا اصلی رنگ، ستاروں سے آگے، اقبال جن سے متاثر ہوئے، اقبال کے اشعار، غلامی نفس، رنگ و بو، منصور سے مکالمہ، علم اور عقل سے اقبال کو سمجھنا ناممکن ہے، منزل نہ کر قبول شامل ہیں۔ مصنف نے اقبال سے محبت کرنیوالوں کیلئے اس کتاب میں خاصا دلچسپ مواد دیا ہے۔ 104 صفحات پر مشتمل خوبصورت اس کتاب کی اشاعت کا اہتمام بُک ہوم کے چیئرمین رانا عبدالرحمن نے کیا ہے۔ایم سرور نے معیاری پروڈکشن، دیدہ زیب سرورق اور اعلیٰ کاغذ پر شائع کی گئی ہے۔کتاب مارکیٹ میں موجود ہے۔ براہ راست منگوانے کے لیے بُک ہوم بُک سٹریٹ -46 مزنگ روڈ لاہور (فون: 042-37231518)سے حاصل کی جا سکتی ہے۔ قیمت 400/- روپے۔ (تبصرہ: محمد انور)

ڈاک ایڈیٹر

ڈاک ایڈیٹر

epaper

ای پیپر-دی نیشن