بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد پر بم حملے کا الزام‘پراسیکیوٹر نے اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے بیٹے کو سزائے موت کا مطالبہ کر دیا
ڈھاکہ (اے ایف پی) 2004ء میں وزیراعظم حسینہ واجد پر دستی بم حملے کے الزام میں بنگلہ دیشی اپوزیشن رہنما خالدہ ضیاء کے بییٹ کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق اس بم حملے میں 20 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ حملے کے وقت حسنیہ واجد اپوزیشن میں تھیں۔ خالدہ ضیاء کے جلا وطن بیٹے طارق رحمن نے اس مطالبے کو سازش قرار دیا ہے۔