پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر، ایک گھنٹے بعد بحال
اسلام آباد (صباح نیوز) سال نو کے آغاز پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں واٹس ایپ سروس متاثر ہوئی جو تقریباً ایک گھنٹے بعد سروس بحال ہو گئی تاہم سروس میں تعطل کی وجہ فوری طور پر سامنے نہ آسکی۔ سماجی رابطے کی مشہور ایپ واٹس ایپ کی سروس اتوار کی رات پاکستان، بھارت سمیت دنیا بھر متاثر ہوئی۔ سروس بند ہونے کے باعث صارفین اپنے پیغامات بھیجنے اور وصول کرنے سے قاصر رہے تاہم ایک گھنٹے بعد سروس دوبارہ بحال ہوگئی۔ دوسری جانب کمپنی کی جانب سے اس عارضی بندش کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی گئی ہے۔