گوجرانوالہ: گھریلو جھگڑے پر طیش میں آکر فائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) شوہر نے ناراض بیوی کو نہ ماننے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے نعش ہسپتال منتقل کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا، بتایا گیا ہے کہ آفتاب اور انیلہ کی آٹھ ماہ قبل شادی ہوئی تھی، میاں بیوی کے مابین گھریلو ناچاقی پر جھگڑا رہنا معمول بن گیا، دو ماہ سسرال رہنے والی انیلہ خاوند سے جھگڑ کر میکے پاسبان کالونی آگئی اور خاوند سے طلاق کا مطالبہ کر دیا، تاہم آفتاب سسرالی گھر میں انیلہ کو منانے آیا، جہاں بیوی کے نہ ماننے پر ملزم نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں گولیاں لگنے کے باعث شدید زخمی ہونیوالی انیلہ موقع پر ہی زخموں کی تاب نہ لاتے جان کی بازی ہار گئی، واقعہ کی اطلاع پا کر موقع پر پہنچنے والی دھلے پو لیس نے مقتولہ کی نعش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر کے ملزم کو حراست میں لے لیا، پو لیس مصروف تفتیش ہے ۔