• news

زرداری نے این آر او سے استفادہ کیا مشرف پر تنقید سے گریز کریں: ڈاکٹر امجد

اسلام آباد (آئی این پی) آل پاکستان مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ آصف زرداری قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ وہ این آراو کے دنوں میں جیل میں نہیں امریکہ میں اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ مقیم تھے۔ پرویز مشرف پر تنقید کرنے والے زرداری نے این آر او سے بھرپور استفادہ کیا اور اسی کے نتیجے میں پاکستان کی صدارت تک پہنچ گئے۔ زرداری احسان فراموش آدمی ہیں۔ پرویز مشرف کے خلاف بلاجواز تنقید سے باز رہیں۔ پیر کو آصف زرداری کی طرف سے پرویز مشرف پر تنقید کے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ زرداری قوم سے جھوٹ بول کر گمراہ کررہے ہیں۔ پرویز مشرف پر تنقید کرنے والے زرداری بھول گئے ہیں کہ این آر او ہی کے نتیجے میں بے نظیر بھٹو پاکستان آئی تھیں اور بعد ازاں زرداری پہلے پیپلز پارٹی اور پھر پاکستان کے سربراہ بن گئے تھے۔ اب انہیں پرویز مشرف پر بے جا تنقید زیب نہیں دیتی۔

ای پیپر-دی نیشن