• news

تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے دم توڑ گئے

تھر(صباح نیوز)صحرائے تھر میں غذائی قلت کے باعث مزید 2بچے جاں بحق ہوگئے،انتظامیہ غفلت کے باعث سال 2017 میں582 معصوم بچے جان سے گئے جبکہ ہسپتالوں میں تاحال سہولتوں کا فقدان ہے اور ہزاروں حاملہ خواتین بتدریج غذائی قلت کا شکار ہیں۔صحرائے تھرپارکر میں غذائی قلت و امراض کے باعث بچوں کی اموات کا سلسلہ جاری ہے، سول ہسپتال مٹھی میں زیر علاج مزید دو بچے دم توڑگئے، دم توڑنے والوں میں ایوب اور عطا اللہ کے نومولود بچے شامل ہیں۔رواں ماہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن