ملتان:ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کا پانچواں ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک
ملتان (کرائم رپورٹر) تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والا پانچواں ملزم بھی پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔ واضح رہے کہ چار روز قبل 5 ملزمان نے تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں ذوالفقار کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی اور اس کی بیوی کے ساتھ گینگ ریپ کیا تھا۔ تین روز قبل 4 ملزمان اجمل اور اشرف وغیرہ پولیس مقابلے میں مارے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز پولیس کی زیر حراست پانچواں ملزم اقبال بھی پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ پولیس ملزم کو پسٹل برآمدگی کے لئے لے گئی جہاں سے واپس آتے ہوئے ملزم کے ساتھیوں نے سبحان پور کے قریب پولیس پر حملہ کر دیا اس دوران اقبال فائرنگ کی زد میں آ کر شدید زخمی ہو گیا جو نشتر جا کر دم توڑ گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر کے سرد خانے میں رکھوا کر تفتیش شروع کر دی ہے۔