• news

نواز‘ شہباز کا دورہ سعودی عرب شاہی خاندان کی دعوت پر ہے: مشاہد اللہ

اسلام آباد ( آن لائن+ صباح نیوز) سینٹ میں مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے دعوی کیا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب سعودی شاہی خاندان کی دعوت پر ہے جس کا علاقائی سلامتی سے اہم تعلق ہے۔ جو کہہ رہے ہیں کہ دونوں بھائیوں کو سعودی شہزادوں کی وجہ سے بلایا گیا یہ سب بے بنیاد اور مخالفین کا پروپیگنڈہ ہے۔ عمران خان کبھی وزیر ا عظم نہیں بنے گا وہ کوکین استعمال کرتا ہے اور اسٹیبلشمنٹ کبھی ان پر اعتماد نہیں کرے گی۔ طاہر القادری کسی کے کہنے پر دھرنا نہیں دے گا اس نے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سے آئندہ عام انتخابات میں نشستیں مانگی ہیں اور دونوں پنجاب اور سندھ سے طاہر القادری کو کچھ دینے کو تیار نہیں۔ بابے رحمتے نے ہمارے ساتھ انصاف نہیں کیا اور نہ ہی یہ بابے رحمتے کا کام ہے کہ وہ ہسپتالوں کا دورہ کرے اس کا کام سب کو بلا امتیاز انصاف فراہم کرنا ہے جو ہمیں نہیں کیا گیا۔ آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف جس کو وزیر اعظم نامزد کرینگے وہی وزیر اعظم بنے گا چاہے وہ شہباز شریف ہو یا مریم نواز یا کوئی اور، نواز شریف کا فیصلہ ہی اٹل ہوگا اور ہم انہی کے فیصلے کو مانیں گے جو کہتے ہیں کہ نواز شریف اورشہباز شریف کسی ڈیل کے لئے سعودی عرب گئے ہیں تو یہ قطعی جھوٹ ہے دونوں سعودی حکومت کے مہمان ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن