• news

ڈی جی سول ایوی ایشن کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کر گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا‘ ڈائریکٹرز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز بھی میدان میں آ گئے‘ ڈی جی کے خلاف اعلیٰ حکام کو خط ارسال کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے خلاف افسران و ملازمین کا احتجاج جاری ہے‘ پاکستان ایئر ٹریفک کنٹرولر کی نمائندہ تنظیم ائیر ٹریفک کنٹرول گلڈ بھی ڈی جی سول ایوی ایشن کے خلاف میدان میں آگئی۔ڈائریکٹرز کے بعد ایئر ٹریفک کنٹرولرز نے بھی ڈی جی سی اے اے کی برطرفی کا مطالبہ کردیا‘ ڈی جی سی اے اے کی برطرفی سے متعلق مشیر ہوا باز سردار مہتاب اور ایوی ایشن سیکرٹری کو خط ارسال کردیا گیا۔خط میں کہا گیا ہے کہ کنٹرولر شدید ذہنی دبا ئوکا شکار ہیں جس سے سیفٹی کیلئے خطرات لاحق ہورہے ہیں‘ ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ملازمت انتہائی حساس ہے ذرا سی غفلت سے مسافروں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ایئر ٹریفک کنٹرولر پر ڈی جی سی اے اے کا شدید دبائو ہے‘ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ معاملے کو جلد از جلد حل کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ اس قسم کے تنازعات سول ایوی ایشن کے حساس شعبوں کیلئے قطعی موزوں نہیں ہیں‘ موجودہ صورتحال کی وجہ سے ملازمین کے ذہن کام پر یکسو ہونے کے بجائے منتشر ہو رہے ہیں۔

ڈی جی سول ایوی ایشن/ شدت

ای پیپر-دی نیشن