الیکشن کمیشن نے عوامی تحریک کو پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
لاہور (آن لائن)الیکشن کمیشن نے پاکستان عوامی تحریک کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے اور مطلوبہ ریکارڈ فراہم کرنے کے بعد بطور سیاسی جماعت پارٹی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، مرکزی کوآرڈینیٹر عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے انٹراپارٹی الیکشن، پارٹی عہدیداروں کی تفصیلات ،پارٹی انتخابات کی تاریخ و نتائج سمیت تمام ضروری کوائف الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جس کے بعد عوامی تحریک کو پارٹی رجسٹریشن نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک کی سیاست ملک کے استحکام ،عوام کی خوشحالی ،آئین ، قانون و انصاف کی بالادستی اور مراعات یافتہ طبقات سے کمزور وں کو بچانے کیلئے ہے۔