انسداد دہشت گردی عدالت آج عمران کیخلاف پی ٹی وی حملہ کیس سمیت 4مقدمات کی سماعت کریگی
اسلام آباد(نا مہ نگار)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دائر4 مقدمات کی سماعت آج کرے گی۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی دفعات کو ختم کرنے سے متعلق عمران خان کی درخواست مسترد کر تے ہوئے ان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی تھی۔پی ٹی آئی چیئرمین کے وکیل بابر اعوان اپنے موکل کی جانب سے دلائل دیں گے۔عمران خان کے خلاف 2014 ء میں پارلیمینٹ ہائوس کے باہر دئیے گئے دھرنے میں چار مقدمات انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں۔