موسمی انفلوئنزا، ملتان میں 18 مریض زیر علاج عالمی ادارہ صحت کی ٹیم علاقے میں پہنچ گئی
ملتان (نوائے وقت رپورٹ) ملتان میں موسمی انفلوئنزا کے 18 مریض زیر علاج ہیں نجی ٹی وی کے مطابق ملتان میں موسمی انفلوئنزا سے ہونے والی 12 اموات کی تحقیقات کیلئے قومی ادارہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کی مشترکہ ٹیم علاقے میں پہنچ گئی ہے جو انفلوئنزا سے بچائو کلئے آگاہی مہم چلائے گی۔