• news

الیکشن کمشن میں تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات، ضیا آفریدی کیخلاف ریفرنس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمشن رکن خیبر پی کے اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی اور تحریک انصاف کے انٹرا پا رٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں کی سماعت ( آج ) منگل کو کرے گا ۔کے پی کے سے رکن خیبر پی کے اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی کے خلا ف ریفرنس کی سماعت ( آج ) منگل کو الیکشن کمشن میں ہوگی۔ ضیاء اللہ آفریدی کے خلاف ریفرنس عمران خان نے دائر کر رکھا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابا ت کے خلا ف درخواست کی سماعت بھی ( آج) منگل کو الیکشن کمشن میں ہوگی۔ تحریک انصاف کے انٹرا پا رٹی انتخابات کے خلا ف درخواست یو سف علی نے دا ئر کر رکھی ہے ، دونوں کیسوں کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کر ے گا۔

ای پیپر-دی نیشن