• news

فلسطین نے امریکہ سے سفیر ’’مشاورت‘‘ کیلئے واپس بلا لیا

واشنگٹن (بی بی سی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے چند ہفتوں بعد فلسطین نے امریکہ میں اپنے سفارتکار کو ’’مشاورت‘‘ کیلئے واپس بلایا ہے۔ فلسطینی خبررساں ایجنسی وفا کے مطابق وزیر خارجہ ریاض المالکی نے کہا پی ایل او کے امریکہ میں سفارتکار حسام کو واپس بلا لیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے پر فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ وہ امریکہ کی جانب سے کسی بھی امن منصوبے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ امریکی فیصلے کے بعد غزہ کی پٹی میں پرتشدد واقعات شروع ہوگئے اور اب تک 13 فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ امریکی فیصلے کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے بھاری اکثریت سے قرارداد منظور کی جس میں امریکہ سے اپنے فیصلے کو منسوخ کرنے کاکہا گیا۔ 

سفیر واپس

ای پیپر-دی نیشن