حکومت خصوصی بچوں کو فراہمی تعلیم کیلئے اقدامات جاری رکھے گی: شاہد خاقان عباسی
اسلام آباد(صباح نیوز) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت خصوصی بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔ وہ ٹنڈو الہ یار کے راشد آباد ایجوکیشن سٹی کے طلبا سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے گزشتہ روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے معیاری تعلیم انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔انہوں نے راشد آباد ایجوکیشن سٹی کو انسانیت کی خدمت کے عظیم منصوبوں کا حصہ قرار دیا۔ راشد آباد ایجوکیشن سٹی پاک فضائیہ کے ریٹائرڈ افسران کی طرف سے ٹنڈو الہ یار میں قائم کیا گیا ہے۔ دورے پر آئے ہوئے طلبا نے وزیراعظم کے ساتھ اپنی ملاقات اور بات چیت پر خوشی کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان بھی اس موقع پر موجود تھے۔