مارچ 2018ء میں بلوچستان کے 11 سینیٹرز ریٹائر ہونگے، پیپلز پارٹی کے 4 ارکان شامل
کوئٹہ(بیورو رپورٹ)بلوچستان کے 23سینیٹرز میں سے 11سینیٹرز مارچ 2018ء کو اپنی ٹرم پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوجائیں گے۔صوبے سے تعلق رکھنے والے پیپلز پارٹی کے 4سینیٹرز، بی این پی (عوامی )،جمعیت علماء اسلام اور ق لیگ کے 2، 2 جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کا ایک سینیٹر ریٹائر ہوگا۔ ریٹائر ہونیوالے سینیٹروں میں پیپلز پارٹی کے سردار فتح محمد حسنی، نوابزادہ سیف اللہ مگسی، محمد یوسف اور روزی خان کاکڑ، بی این پی (عوامی) کے میر اسرار اللہ زہری، سینٹر نسیمہ احسان، ق لیگ کے سعید الحسن مندوخیل اور روبینہ عرفان جبکہ جمعیت علماء اسلام کے حافظ حمداللہ، مفتی ستاراور عوامی نیشنل پارٹی کے دائود خان اچکزئی شامل ہیں۔