کراچی: تھانے میں لڑکوں پر تشدد، ڈی ایس پی یعقوب جٹ قصوروار قرار، رپورٹ آئی جی کو پیش
کراچی (کرائم رپورٹر) فیروز آباد تھانے میں نوعمر لڑکوں پر تشدد کی تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پولیس سندھ کو پیش کردی گئی۔ بھانجے سے جھگڑے کے بعد ڈی ایس پی فیروز آباد یعقوب جٹ کے حکم پر تین نوعمر لڑکوں کو حراست میں لے کر فیروزآباد تھانے میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا اور لڑکوں کے اہل خانہ کے احتجاج کے بعد آئی جی پولیس نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ڈی آئی جی سائوتھ آزاد خان کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا تھا جنہوں نے اپنی تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کر دی ہے جس میں ڈی ایس پی یعقوب جٹ کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سخت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔