• news

اٹک ہسپتال میں گیس لیکج سے دھماکہ‘ ایک ہی خاندان کے 4 افراد سمیت 6 جاں بحق

اٹک(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں گیس لیکج سے زور دار دھماکہ ،دھماکہ کے نتیجہ میںایک ہی خاندان کے4 افراد سمیت6افراد موقع پر جان بحق ہو گئے جبکہ ایک زخمی دھماکے کی آواز میلوں دور تک سنی گئی دھماکے کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ہسپتال سمیت گردو نواح کی تمام عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دھماکے والی عمارت منہدم ہو گئی جس کے نتیجہ میں عمارت کے ملبے تلے لاشیں دب گئیں ایک لاش دھماکے سے اڑ کر دوسری منزل سے نیچے لٹک گئی جسے بڑی مشکل سے نکالا گیا۔ ذرائع کے مطابق رات8بجے کے قریب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک میں موجود وی آئی پیز کمروں میں گیس لیکج سے ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وی آئی پیز کمروں سمیت نچلی چھت بھی گر گئی جس کی وجہ سے وی آئی پیز کمروں میں داخل مریضوں کی عیادت کیلئے آئے ہوئے ان کے لواحقین اور ڈیوٹی پر موجود نرسنگ سٹاف بھی اس حادثے کا شکار ہو گئے ،جان بحق ہونے والوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹک کی نرسنگ سٹاف انچارج قراۃ العین ،سٹاف نرس نازش کے علاوہ مریضوں میں ایک کی خاندان کے4افراد جن میں ثمینہ زوجہ اشفاق اور اس کے دو بیٹے 6سالہ احسن ،4سالہ ایدن انکا 28سالہ بھائی زاہد مغل ولد محمد شبیر 7نمبر چونگی ، سٹاف نرس نازش ، سٹاف نرس قرا ۃ العین عینی شامل ہیں،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سب سے پہلے ریسکیو1122کی امدادی ٹیمیں ،بم ڈسپوزبل سکواڈ،وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ،ڈپٹی کمشنر اٹک رانا اکبر حیات ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک عبادت نثار ،اے ڈی سی آرکیپٹن (ر) اکرام الحق ،اسسٹنٹ کمشنر اٹک مرضیہ سلیم اور میڈیکل سپر ٹنڈنٹ ڈاکٹر سلطان محمود، چیف ایگزیکٹو ہیلتھ ڈاکٹر ملک عبات علی خان بھی فوری موقع پر امدادی کاروائیوں کا جائزہ لیتے رہے اور موقع پر ہدایات جاری کرتے رہے ، ذرائع کیمطابق ابھی تک دھماکے کی وجہ نہ معلوم ہو سکی ہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سابق ضلع ناظم میجر(ر) طاہر صادق خان ، بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، بعد ازاں آر پی او راولپنڈی فخر سلطان راجہ بھی موقع پر پہنچ گئے بعد ازاں وفاقی وزیر شیخ آفتاب احمد کی ہدایت پر پی اے سی کامرہ سے ہیوی مشینری بھی پہنچی جس نے موقع سے ملبہ ہٹانا شروع کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن