• news

ایف بی آر نے پہلی ششماہی میں 1722ارب روپے کا ریونیو اکٹھا کرلیا

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)رواں مالی سال 2017-18کی پہلی ششماہی (جولائی تا دسمبر )میں ایف بی آر نے 1722 ارب روپے کا ریونیو اکھٹا کر لیا ہے جو کہ ششماہی ہدف سے 50ارب کم ہے جبکہ گزشتہ برس اسی عرصے میں 1466ارب اکھٹا کیا گیا تھا اس طرح رواں برس پہلے چھ ماہ میں ریونیو میں ساڑھے 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔یکم جنوری تا31 دسمبر11 لاکھ 58 ہزار 380 ٹیکس گوشوارے جمع کئے گئے۔ رواں مالی سال میں حکومت نے ریونیو ہدف 4013 ارب روپے مقرر کیا ہوا ہے ۔ایف بی آر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں 417 ارب روپے کا ریونیو جمع کیا گیا۔ گزشتہ برس دسمبر میں 382 ارب جمع ہوا تھا اس طرح 39 ار ب روپے زیادہ ریونیو جمع کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن