• news

سٹاک مارکیٹ میں تیزی‘100 انڈیکس239 پوائنٹس اضافے سے4011 پر بند

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس239.56 پوائنٹس کے اضافے سے 40711.04 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میںایک ارب2 کروڑ45 لاکھ66 ہزار265 روپے کا اضافہ رونماء ہواتاہم تجارتی حجم میں4ارب88کروڑ8 لاکھ75 ہزار433 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں12کروڑ27 لاکھ7 ہزار970 حصص کی مندی رہی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو پی ایس ایکس میںتیزی کا رجحان برقرار رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس239.56 پوائنٹس کے اضافے سے 40711.04 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں153.56 پوائنٹس کے اضافے سے 20369.23 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 4.39 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 154.20پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 266.11پوائنٹس کے اضافے سے 15623.66 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس7.20پوائنٹس کی تیزی سے 19933.31پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 26.71پوائنٹس کے اضافے سے 20383.48پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 329 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے183کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،122کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور24 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی رفحان میز کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت131روپے کے اضافے سے6931روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح باٹا پاکستان کے حصص کی سودے بھی122.61روپے کی تیزی سے2474.88روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی پاکستان ٹوبیکو ایکس ڈی اور ایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔پاکستان ٹوبیکو ایکس ڈی کے حصص کی قیمت 107.38روپے کی مندی سے2040.54روپے اورایبٹ لیباریٹریز کے حصص کی قیمت بھی29.59روپے کی کمی سے668.02روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبارٹی آر جی پاکستان لمیٹڈکے حصص میں ہوا جو ایک کروڑ50لاکھ 96ہزار 500شیئرز رہا جس کی قیمت 1.36روپے کے اضافے سے30.76روپے پر بند ہوئی جبکہ دوست اسٹیلز لمیٹڈ کے ایک کروڑ 40لاکھ 13ہزار 500 ہزار حصص کے سودے0.94پیسے اضافے سے 11.04روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 11کروڑ 82لاکھ 61ہزار 640 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم4 ارب 48کروڑ 35لاکھ 30ہزار 707روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل85 کھرب 70ارب 92 کروڑ 63لاکھ 31ہزار320روپے بڑھ کر 85کھرب 71ارب95کروڑ8لاکھ 97ہزار 585روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں111کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی،7کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی رہی جبکہ 4 کروڑ78لاکھ 49ہزار500حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن