چترال اور دیر بالا میں 10 پن بجلی گھروں کی تعمیر کا منصوبہ، 1700 میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) خیبرپی کے حکومت کا چترال اوردیربالامیں 10پن بجلی گھروں کی تعمیرکا منصوبہ تیار کیا ہے جس سے ان اضلاع میں توانائی کی ضروریات کوپوراکیاجائے گا۔ محکمہ توانائی خیبرپی کے کے حکام کے مطابق حکومت خیبرپی کے، چترال اور دیر بالا کے اضلاع میں دس پن بجلی گھروں کی تعمیر کا منصوبہ تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ یہ بجلی گھر دریائے چترال اور پنجگوڑا پر تعمیر کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا ان بجلی گھروں کی تعمیر کے لئے مختلف کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔بجلی گھروں کی تعمیر سے ایک ہزار 7 سو میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی۔