پشاور بلیوز نے مالاکنڈ ییلوز کوہراکر زلمی سکول لیگ جیت لی
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پشاور بلیوز نے مالاکنڈ ییلوز کو 81 رنز سے ہراکر زلمی سکول لیگ کا پہلا ایڈیشن اپنے نام کر لیا۔ پشاور بلیوز نے پہل میں 3 وکٹوں پر 193 رنز بنائے۔ عامر نے 64 جبکہ حضرت علی نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ مالاکنڈ ییلوز کی پوری ٹیم صرف 113 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی ۔ جمال نے تین میچوں میں 15 وکٹیں حاصل کیں۔خیبرپی کے کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک، زلمی گروپ کے صدر ظہیر عباس اور کرکٹنگ افیئرز کے ڈائریکٹر محمد اکرم بھی فائنل میچ کے موقع پر حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پہنچے۔ظہیر عباس نے ایک مرتبہ پھر پاکستان سپر لیگ جیتنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا کہ خیبرپی کے کی کرکٹ کو آگے لے جانا چاہتے ہیں۔ ہم نے کرکٹ کا سامان بھی بچوں کو فراہم کیا ہے اور امید ہے کہ یہ بچے قومی سطح پر نام بنا سکیں گے۔ لڑکے اچھی کارکردگی دکھاتے رہے تو قومی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔