رفیع عالم میموریل پولو کپ : 2 میچوں کا فیصلہ
لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام لیفٹیننٹ جنرل شاہ رفیع عالم میموریل پولو کپ کے پہلے روز دو میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں جوبلی انشورنس / ماسٹر پینٹس نے آرمی کو 8-2 سے جبکہ دوسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ماسٹر پینٹس بلیک اور ارٹیما میڈیکل کو ہرا دیا۔