• news

خلا میں دلچسپی رکھنے والے کل شہاب ثاقب گرنے کا نظارہ کرسکیں گے

کراچی(آن لائن) خلا میں میں دلچسپی رکھنے والے کل شہاب ثاقب گرنے کا نظارہ کرسکیں گے، کراچی میں4 جنوری کی علی الصبح بھی شہاب ثاقب گرنے کا نظارہ کیا جاسکتا ہے، خلائی ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب کا بہترین نظارہ 3 جنوری کی درمیانی شب کیا جاسکتا ہے، ایک گھنٹے کے دوران40سے زائد شہاب ثاقب گرنے کا امکان ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ آسمان صاف ہوا تو روشن لکیریں باآسانی نظر آئیں گی، ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب دمدار ستاروں کے ٹوٹے ہوئے حصے ہوتے ہیں،شہاب ثاقب زمین کی گردش کے دوران کشش ثقل کے باعث گرنے لگتے ہیں،زمین کے ماحول میں آنے سے شہاب ثاقب جلنے لگتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن