• news

کراچی،چائناکٹنگ میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ

کراچی(این این آئی)شہرقائد میں چائناکٹنگ میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کی فہرستیں مرتب کرنے کا کام شروع کردیا گیاہے۔ابتدائی طور پر تین اے ایس آئی سمیت 7اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے ۔ذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے اداروں نے چائناکٹنگ کے دھندے میں ملوث پولیس افسران اور اہلکاروں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے ، فہرستیں تیارکرناشروع کردی ہیں۔ساتھ ہی اسکروٹنی بھی جاری کردی گئی ہے، تین اے ایس آئی اور سات اہلکاروں کا پتہ لگالیا گیاہے۔ضلع شرقی کی بڑی مچھلی اے ایس آئی منور، اے ایس آئی حسن اور شکور چائناکٹنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں ۔پولیس حکام نے کالے دھندے میں نام آنے والوں کو شوکاز نوٹس بھی چاری کردیئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن