ہارون آباد: موٹرسائیکلوں میں تصادم‘ چچا بھتیجے سمیت 3 افراد جاں بحق‘ ایک زخمی
ہارون آباد(نامہ نگار)نواحی گاوں 62/ فورآر والے روڈ پر دو موٹر سائیکلوں میں تصادم سے چچا بھتیجا سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ نواحی گائوں 62فور آر سڑک پر دو موٹر سائیکلوں میں آمنے سامنے سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میںچچا بھتیجا سمیت تین افرادجاں بحق ہو گئے ،جن میں چچانذر حسین، بھتیجا فہد حسین اور ساجد شیخ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص ندیم زخمی ہو گیا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہلاکت کی خبر ملتے ہی گھر میں کہرام مچ گیا۔ جاں بحق ہونے والوں نذر حسین اور فہد حسین کا تعلق قریبی گائوں 65فور آر سے ساجد شیخ کا تعلق 46تھری آر سے بتایا جاتا ہے جبکہ زخمی ہونے والے ندیم کا تعلق بھی 46تھری آر سے ہے ۔پولیس تھانہ صدر کے مطابق لواحقین نے اتفاقیہ حادثہ قرار دیکر کسی بھی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کروائی۔