• news

حکومت عوام کو جوابدہ ، افسروں سے جوابدہی کروں گا:وزیراعظم آزاد کشمیر

مظفر آباد(این این آئی)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو جوابدہ ہے اور میں آفیسران سے جوابدہی کروں گا۔ سیکرٹری کی پوسٹ اہمیت کی حامل ہے ہر گریڈ 20کے آفیسر کو سیکرٹری نہیں لگایا جاسکتا۔ آزادکشمیر میں کرپشن قطعاً برداشت نہیں کروں گا کابینہ اراکین کو اب ذمہ داریاں لینا پڑیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریٹائرڈ ہونے والے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ اگر سارا کشمیر اکٹھا ہو کر پاکستان کا حصہ بنتا ہے تو کشمیریوں میں اتنی اہلیت اور صلاحیت موجود ہے کہ وہ پاکستان کی وزارت عظمیٰ کے عہدے پر متمکن ہو سکے ۔

ای پیپر-دی نیشن