• news

امریکی نائب صدرمائیک پنس کا دورہ مشرق وسطی ایک بار پھر ملتوی

مقبوضہ بیت المقدس (اے این این)امریکی نائب صدر مائیک پنس نے اپنا مشرق وسطی کا دورہ ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے۔ مائیک پنس رواں ہفتے سے مشرق وسطی کے ممالک کا دورہ کرنے والے تھے مگر انہوں نے اپنا دورہ ایک بار پھر ملتوی کردیا ہے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی نائب صدر نے اپنا دورہ ایک ایسے وقت میں ملتوی کیا ہے جب القدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد امریکی حکومت کو اندرونی اور بیرونی دبائو کا سامنا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن