• news

امریکی صدر دنیا کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں: ملکہ ریاست

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن کی رہنما ملکہ ریاست نے کہا ہے کہ پاکستان ایٹمی قوت اور ایک خود مختار ملک ہے۔ مسلم لیگی قیادت نے ملک کا وقار بین الاقوامی سطح پر بحال کیا ہے۔ ہر قیمت پر اس کی حفاظت کرینگے۔ ٹرمپ ہمیں ڈرانے اور دھمکانے کی کوشش نہ کریں۔ ٹرمپ دنیا کو انتشار کی طرف دھکیل رہے ہیں پاکستان اپنے وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریگا۔ نواز شریف کی قیادت میں پوری قوم متحد اور سیسہ پلائی کی دیوار ہے۔

ای پیپر-دی نیشن