پاکستان آگہی پروگرام‘ اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائداعظم کا مطالعاتی دورہ
لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ محمدیہ گرلز ہائی سکول داتا نگر بادامی باغ کی طالبات اور اساتذہ نے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور گونمنٹ گرلز سکول اسماعیل نگر کوٹ لکھپت کی طالبات اور اساتذہ نے ایوان قائداعظم جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تصویری گیلری دیکھیں۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی سرامکس شاہدرہ گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ برائے خواتین جیا موسیٰ‘ الائیڈ سکول پاکستان منٹ کیمپس ‘ اورینٹل ماڈل سکول اور گورنمنٹ تعلیم و تربیت گرلز ماڈل سکول بھگت پورہ نیو شادباغ کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونیوالے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 493 تھی۔