جونیئرکرکٹ ورلڈ کپ، 2 پاکستانی امپائرنگ کرینگے
لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ میں 2 پاکستانی امپائرنگ کرینگے۔ 14 رکنی انٹرنیشنل پینل میں احسن رضا اور شوذب رضا کے نام شامل ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیوزی لینڈ میں شیڈول میگا ایونٹ کیلئے آفیشلز کی فہرست جاری کر دی ہے۔ میں پاکستان کے احسن رضا اور شوذب رضا کے علاوہ رابرٹ بیلی، گریگوری بریتھ ویٹ، انیل چودھری، نائجل ڈیوگائیڈ، شان جارج، شان ہیگ، مارک ہوٹ ہوم، رین مور مارٹنیز، سی کے ناڈان، ٹموتھی رابرٹ رابنسن، لینگٹن رسیئر اور پال ولسن شامل ہیں۔ ان کے ساتھ آئی سی سی ڈویلپمنٹ پینل میں شامل ڈیوڈ اوڈیامبو، بدی پردھان اور ای این رامیگے بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ میچ ریفریز جیف کرو، دیوداس گووند جی اور گریم لیبرائے ہوں گے۔