فلم ’’مارکیٹ‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن مکمل
لاہور(کلچرل رپورٹر)مصنف وہدایتکارانجم پرویزکی فلم مارکیٹ کی پوسٹ پروڈکشن مکمل ہوگئی ۔گزشتہ روزفلم کاپرنٹ ایورنیوسٹوڈیومیںچلایاگیا۔موقع پر موجودفلمی شخصیات نے فلم کوبہترین قرار دیا۔فلم کی کاسٹ میں معمر رانا،ماہی شاہی ،زاراملک ،نین شہزادی، مہر اختر، سکندر خان، سلمان اوردوسرے فنکارشامل ہیں۔ہدایتکارکاکہناتھاکہ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ فلمی حلقوںنے میری فلم کوسراہاہے ۔امیدہے فلمی شائقین بھی اسے پسندکریںگے ۔فلم کی نمائش مارچ میںکی جائے گی ۔