• news

سٹیج ڈرامہ ’’راتاں چاننیاں‘‘ کی افتتاحی تقریب ‘فنکاروں میں سکرپٹس تقسیم

لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج ڈرامہ راتاں چاننیاں کی افتتاحی تقریب گزشتہ روزپنجابی کمپلیکس میں ہوئی جس کی مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل پنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگوئج ،آرٹ اینڈ کلچر ڈاکٹر صغریٰ صدف تھیں ۔اس موقع پرفنکاروں میںسکرپٹ تقسیم کیے گئے اوراداکارائوں نے پرفارم بھی کیا۔ڈرامے کے پروڈیوسروحیدجٹ ،مصنف ایم اے ٹھاکراورہدایتکارسرفرازوکی ہیں۔ کاسٹ میں آشاچودھری ،پائل چودھری ،رائمہ خان،سوہاعلی خان ،سونیاسیٹھی ،تعبیربرال، شاہد خان،لکی ڈئیر،نوازانجم ،ساقی خان اورگڈوکمال شامل ہیں۔تقریب میںڈرامہ پروڈیوسر چنگیز اعوان سمیت تھیٹرسے وابستہ مختلف شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پربتایاگیاہے ڈرامے کی نمائش پیرکوپنجابی کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میںہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن