• news

سپورٹس بورڈ پنجاب کی پہلی ٹینس اکیڈمی کا افتتاح

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپورٹس بورڈپنجاب کی پہلی ٹینس اکیڈمی کا افتتاح صوبائی وزیرکھیل پنجاب جہانگیرخانزادہ اور سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان نے شارٹ کھیل کر کیا۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ میں سپورٹس بورڈ پنجاب نے ٹینس اکیڈمی قائم کی ہے۔ جہانگیرخانزادہ نے کہا ہے کہ یہ ہمارے لیے فخرکا دن ہے کہ ٹینس اکیڈمی کا افتتاح ہورہا ہے ، یہاں سے انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی پیداہوں گے۔ سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس سٹیڈیم ایشیا کا بہترین سٹیڈیم ہے، ہمارے ملک میں ٹینس کا ٹیلنٹ موجود ہے جس کو نکھارنے کیلئے ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کے فروغ کیلئے پنجاب میں بھر پور کام ہورہاہے۔ پنجاب کے دوردراز کے علاقوں میں انٹرنیشنل سطح کے جمنازیم تعمیر کیے جارہے ہیں۔ پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کی ممبر شپ شروع کر دی گئی ہے سکواش کمپلیکس کی تعمیر شروع ہورہی ہے گراؤنڈز تعمیر کیے جارہے ہیں ہمارا دھیان صرف کرکٹ پرنہیں ہے تمام سپورٹس کی ترقی کیلئے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں۔سپورٹس ایک ایسا ہتھیار ہے جس کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کیا جاسکتا ہے۔ سیکرٹری سپوٹس پنجاب محمد عامرجان نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خوشی کا دن ہے پنجاب کی پہلی ٹینس اکیڈمی کا افتتاح ہورہا ہے جس سے کھلاڑی سیکھ کر دنیا میں ملک وقوم کانام بلند کریں گے۔ 20کروڑ روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹ تعمیر کیا گیا ہے ، جنوبی ایشیا کا بہترین سٹیڈیم ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے سپورٹس کی ترقی کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے سپورٹس کے فروغ کیلئے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں۔ اکیڈمی سے ٹینس کے کھیل کو فروغ حاصل ہوگا اور کھلاڑیوں کو سیکھنے کا موقع ملے گا اور یہاں سے انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی سامنے آئیں گے۔ سابق کپتان اور پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سٹیٹ 

ای پیپر-دی نیشن