قومی انڈر 19نے نیوزی لینڈ کو بھی پہلے ون ڈے میں شکست دیدی
ویلنگٹن (آئی این پی)آسٹریلیا کے بعد قومی انڈر 19ٹیم نے نیوزی لینڈ کو بھی پہلے ون ڈے میں 5وکٹوںسے شکست دیدی، پاکستان نے186رنز کا ہدف 5وکٹوں کے نقصان پر 39ویں اوور میں ہی حاصل کر لیا۔پاکستان کی جانب سے عماد عالم60، محمد طحہ 46 اور محمد زید عالم 23رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی جونیئر ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49 اوورز میں 186 رنز ہی بنا سکی، فلپس 38، واٹسن 30، کلارک 29 رنز کیساتھ کچھ مزاحمت کر پائے، ارشد اقبال نے 25 رنز کے عوض 5 شکار کیے، شاہین شاہ آفریدی نے 21 رنز دیکر 3 اور کپتان حسان خان نے 28 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔گرین شرٹس نے 38.2 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی ہدف عبور کر لیا، عماد عالم 60 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد طحہ نے 46، محمد زید عالم نے 23 رنز بنائے، حسان خان 19 اور سعد خان 18 رنز پر ناقابل شکست رہے۔ واٹسن نے 2 جبکہ سولیون ، بھولا اور رویندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔