ٹی 20 رینکنگ: نیوزی لینڈ نے پاکستان سے ٹاپ پوزیشن چھین لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ نے عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کو پہلی پوزیشن سے محروم کر دیا، کیویز نے ورلڈ چیمپئنز ویسٹ انڈیز کو 3-0 سے کلین سوئپ کرتے ہوئے 126پوائنٹس کےساتھ ٹاپ پوزیشن پر جگہ بنائی۔گرین شرٹس 124 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں، بھارت 121 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، اس کے بعد بالترتیب انگلینڈ119، ویسٹ انڈیز 115، جنوبی افریقہ 112، آسٹریلیا 111، سری لنکا 88، افغانستان86 اور بنگلہ دیش 76 پوائنٹس کیساتھ ٹاپ 10میں شامل ہیں۔