• news

ملتان: سوائن فلو سے نشتر ہسپتال میں ایک اور خاتون جاں بحق

ملتان (سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں سوائن فلو (سیزنل انفلوئنزا) میں مبتلا ایک اور خاتون جاں بحق ہو گئی، مرنے والوں کی تعداد 13 ہو گئی 3 مریض صحت یاب ہونے پر ڈسچارج کر دیئے گئے جبکہ گزشتہ روز مزید 13 مریض مرض کے شبہ میں ہسپتال لائے گئے۔ مرنے والی خاتون کی عمر 30 سال اور تعلق ملتان سے ہے۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق دسمبر 2017 سے 3 جنوری2018 تک نشتر ہسپتال میں 69 مریضوں کو سوائن فلو یا سیزنل انفوائنزا کے شبہ میں لایا گیا جن میں سے 30 کی رپورٹس پازیٹو اور 30 کی نیگٹو جبکہ 9 کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ مزید براں 69 مریضوں میں سے 44 کا تعلق ملتان 7 کا مظفر گڑھ5 کا خانیوال‘2 کا لیہ سے ہے اسی طرح ڈیرہ غازیخان‘ لودھراں اور وہاڑی سے 3,3 جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ اور راجن پور سے ایک ایک مریض سوائن فلو کے شبہ میں نشتر ہسپتال لایا گیا ہے نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ظفر حسین تنویر کے مطابق اس وقت 20 مریض نشتر میں زیر علاج ہیں جن میں سے 9 کی رپورٹس پازیٹو جبکہ 11 کی رپورٹس آنا باقی ہیں 16 مریض آئسو لیشن وارڈ میں زیر علاج اور 4 آئی سی یو میں داخل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن