نواز شریف کو عمران کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی: شیخ رشید
اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے نوازشریف کو عمران خان کی ضمانت پر بہت تکلیف ہوئی ہے اس لئے اسے اندازہ ہی نہیں کہ پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید عمران کے لئے فائدہ مند ہے جس سے اس کی فوقیت میں اضافہ ہو گا۔ شیخ رشید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف جو بھی بیان دیں گے عمران خان کے خلاف ہی دیں گے ۔ عمران خان کی کل کی ضمانت پر نواز شریف کو بہت تکلیف ہوئی ہے اور وہ اتنے غیر ذمہ دارانہ اور نابلد ہو چکے ہیں کہ عمران خان پر تنقید کئے جا رہے ہیں ۔ نواز شریف کی تنقید عمران خان کے لئے فائدہ مند ہے اور اس سے عمران کی فوقیت میں مزید اضافہ ہوتا ہے ۔
شیخ رشید