2017ئ: لاہور کی ضلعی عدالتوں میں 2 لاکھ 86 ہزار مقدمات دائر، رپورٹ ہائیکورٹ کو ارسال
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور کی ضلعی عدالتوں میں گذشتہ سال 286260 مقدمات دائر کیے گئے جبکہ اس عرصے میں عدالتوں نے 291751 مقدمات نمٹائے۔ لاہور ہائی کورٹ کو بھجوائی جانے والی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ میں قتل کے 378 مقدمات دائر 421 نمٹائے گئے۔ سیشن عدالتوں میں دیوانی، فیملی اور گارڈین کی 6162 اپیلیں دائر جبکہ نمٹائی جانے والی اپیلوں کی تعداد 6788 رہی۔ سول کورٹس میں 66503 دعوے اور 69979 نمٹائے گئے۔ سول عدالتوں میں فیملی اور گارڈین کے کل 26254 مقدمات دائر، نمٹائے گئے کیسز کی تعداد 26712 رہی۔