• news

چیئرمین نیب کا کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف 2 ارب خوربرد کی درخواست پر پر جانچ پڑتال کا حکم، ہماری پیشیاں ختم ، ا ب پیشی والوں کی لگیں گی: ایم این اے

اسلام آباد (آئی این پی) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف 3ارب روپے کے ٹھیکے اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو قانون اور قواعد کو بالائے طاق رکھتے ہوئے دینے اور بعدا زاں 3ارب روپے کے ٹھیکوں میں مبینہ طور پر 2ارب روپے جعلی سکیموں کے ذریعے خورد برد کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے درخواست کو مکمل جانچ پڑتال کا نیب خیبر پی کے کو حکم دیا ہے۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب خیبر پی کے کو ہدایت کی ہے کہ درخواست کی جانچ پڑتال شفاف، میرٹ اور قانون کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کی جائے ۔ دریں اثنا کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے اب ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں ،ا ب پیشی والوں کی پیشیاں لگیں گی۔ بدھ کو احتساب عدالت کے باہر صحافی نے کیپٹن (ر) صفدر سے سوال کیا کہ بہت دنوں بعد آئے،کیا عدالت کی یاد آرہی تھی؟کیپٹن (ر) صفدر نے اس کے جواب میں کہا کہ اس عدالت کے سامنے سے گزرتا تھا تو پڑھ کر پھونکتا تھا ہماری پیشیاں ختم ہوگئیں۔ اب پیشی والوں کی پیشیاں لگیں گی۔ اب وقت آگیا ہے کہ پرویز مشرف بھی ہمارے ساتھ پیش ہوگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن