امریکی صدر کے بیانات کا یو ایس ایڈ کے منصو بوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے
کراچی ( سالک مجید ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹر مپ کے پاکستان کو دھمکی آمیز بیا نات اور حالیہ ٹوئیٹ کے بعد دونو ں ملکوں کے کشیدہ تعلقات کابراہ راست اثر پاکستان میں جاری یو ایس ایڈ کے اربوں روپے کے پراجیکٹس پر بھی پڑرہا ہے اور یو ایس ایڈ کی جا نب سے پاکستا ن بھر میں جاری 5 بڑے شعبوں انرجی اکنا مک گروتھ، استحکا م ، تعلیم اور صحت کے منصو بو ں کا مستقبل بھی غیر یقینی صو رتحا ل سے دو چار ہو گیا ہے ان پراجیکٹس پر فنڈنگ پر سوا لیہ نشان لگ گئے ہیں اور وہا ں کا م کر نے والے حکا م اور عملہ اپنے مستقبل کے بارے میں فکر مند ہوگیا۔