• news

ایک آمر نے فون کال پر سرنڈر کیا، قومی وقار پر سمجھوتہ نہیں کرینگے، ماضی سکھاتا ہے امریکہ پر اعتماد میں احتیاط سے کام لو: خواجہ آصف

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر امریکہ کو ایک تلخ پیغام دیا اور کہا ہے کہ ’’آپ خوش نھیں، افسوس ہے‘‘ ہمارے وقار پر اب سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ وزیر خارجہ اپنے پیغام میں کہا کہ ہم سے پوچھتے ہو ہم نے کیا کیا؟ ایک آمر نے ٹیلیفون کال پہ سر نڈر کیا، وطن کو بارود و خون سے نہلا یا، افغانستان پر اپنے اڈوں سے تمہارے 57800 حملے ہوئے، ہماری گزرگاہوں سے تمھارا اسلحہ، بارود گیا، ہزاروں سویلین، فو جی، بریگیڈیئر، جنرل، جواں سال لیفٹیننٹ آپکی چھیڑ ی جنگ کی بھینٹ چڑھ گئے، یہ کہا جاتا رہا کہ جو آپ کادشمن،وہ ہمارا دشمن۔ ہم نے ’’گوانٹانامو بے‘‘ کو بھر دیا. ہم آپ کی خدمت میں اتنے مگن ہوئے کہ ملک کو دس سال تک لوڈشیڈنگ اور گیس شارٹیج کے حوالے کیا، معیشت برباد ہوگئی لیکن خواہش تھی آپ راضی رہیں، ہم نے لاکھوں ویزے پیش کئے جس سے بلیک واٹر، ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک جگہ جگہ پھیل گئے۔ گزشتہ 4 سال سے دہائیوں کا ملبہ صاف کر رہے ہیں۔ ہما ری افواج بے مثال جنگ لڑ رہی ہے۔ ہماری دی گئی قربانیوں کی لامتناہی داستاں ہے۔ ماضی ہمیں سکھاتا ہے کہ امریکہ پہ اعتماد میں احتیاط سے کام لو، انہوں نے امریکہ سے کہا کہ وہ ہماری دہلیز پر اپنی ناکامی کا ملبہ نہ رکھے، اب ہمارے وقار پر مزید سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن