• news

مضاربہ سکینڈل ملزموں کی ضمانت کیس پراسیکیوٹر نیب کی عدم تعیناتی پر جواب طلب

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے مضاربہ اسکینڈل میں ملوث ملزموں کی ضمانت کے حوالے سے کیس میںنیب کے پراسیکیوٹر جنرل کی عدم تعیناتی پر حکومت سے جواب طلب کرلیا ہے، عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل نیب وکیل کی جانب سے اٹھائے نکات کاجواب دیں عدالت کو یہ بھی بتایا جائے کہ احتساب عدالت کے جج اور پراسیکیوٹر کی تقرری کے ضمن میں اب تک کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں، موقع پرمضاربہ اسکینڈل میں ملوث ملزموں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ احتساب عدالت نمبر 2 کے جج کا عہدہ گزشتہ چار ماہ سے خالی ہے اورجج نہ وہونے کی وجہ سے میرے موکلان کی ضمانت میں تاخیر ہورہی ہے وہ بے گناہ ہیں اور جیل میں بند ہیں ، اس موقع پرجسٹس گلزاراحمد نے نیب کے پراسیکوٹر سے استفسارکیا کہ آخرکیوں احتساب عدالت کے جج کا تقرر نہیں کیا جارہا جب یہ عہدہ چارماہ سے خالی ہے تو اب تک جج کی تقرری کیوں نہیں کی گئی،نیب کے وکیل نے جواب دیا کہ احتساب عدالت کے جج کی تقرری نیب نہیں بلکہ وفاقی حکومت کرے گی وہ جب چاہے احتساب عدالت کے جج کا مقررکرسکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن