این آر او کا کہنے والے دیکھ لیں نوازشریف عدالت پیش ہورہے ہیں: مریم اورنگزیب
اسلام آباد(نامہ نگار) وزیرمملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان شاہ رخ خان بننے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، کل وہ اپنی ٹویٹ میں جعلی خان لکھنا بھول گئے، چیئرمین تحریک انصاف اپنی ٹویٹ میں جعلی خان لگا دیں تو بہتر ہوجائے گا، احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ اب وہ کیا کہیں گے جو کہہ رہے تھے سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے، خان صاحب جب آپ ایک انگلی دوسرے پر اٹھاتے ہیں تو باقی انگلیاں آپ کی اپنی طرف ہوتی ہیں، عمران انسداد دہشت گردی عدالت میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کا جواب دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ان لوگوں سے پوچھا جائے کہ جو لوگ کہہ رہے تھے کہ سعودی عرب میں این آر او ہورہا ہے لیکن آج میاں نوازشریف عدالت میں پیش ہورہے ہیں۔
مریم اورنگزیب